گوادر (نامہ نگار) حکومتِ بلوچستان اور انتظامیہ کو دیا گیا الٹی میٹم ختم، گوادر میں تاریخی دھرنا شروع، وائی ناکہ پر مکران ڈویژن سمیت ضلع بھر سے ہزاروں افراد دھرنے میں بیٹھ گئے۔ پنڈال سج گیا۔ پیر کی علی الصبح سے مکران ڈویژن و ضلع بھر سے لوگوں کی آمد کا سلسلہ قافلوں کی صورت میں پہنچ گئے۔ گوادر شہر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی دھرنے کا رخ کیا اور لوگ عمر بن خطابؓ مسجد کے سامنے جمع ہونا شروع ہوگئے۔ جہاں لوگ تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں وائی ناکہ میں قائم پنڈال تک ریلی کی صورت میں نعرہ لگاتے ہوئے پہنچ گئے۔