پشاور(جنگ نیوز) ضلع صوابی45 PK میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد از جلد مکمل کئے جائیں،ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وتجارت و فوکل پرسن سرمایہ کاری عبدلکریم نے ضلع صوابی PK45 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر کہی، اس موقع پر معاون خصوصی کو ضلع صوابی PK45 کی ترقی کے حوالے سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفننگ دی اور منصوبوں پر پیشرفت اور مسائل سے معاون خصوصی کو آگاہ کیا،اس موقع پر معاون خصوصی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے محکموں کے افسران پر زور دیا کہ وہ ضلع صوابی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے، اورساتھ کام کی معیار پر خصوصی توجہ دی جائے،ان منصوبوں میں مواصلات ،صحت ،ابپاشی ، اور ابنوشی،لائیوسٹاک کے متعلق منصوبے قابل ذکر رہے،اس موقع پر معاون خصوصی نے ضلع صوابی میں تفریحی پارکوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا گیا اور ان پارکوں کی خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جائےاور ساتھ محکموں کو ہدایت کی کہ ضلع صوابی میں فضائی الودگی پر قابو پانے کے لیے شجر کاری پر خصوصی توجہ دی جائے اور دریا کے کنارے غیر قانونی تعمیرات بند کرنے کی ہدایات دی،اور دریا کے کنارے جدید ڈیزائن اور ایک موثر ماسٹر پلان کے تحت تعمیرات کو فروغ دینے پر زور دیا گیا تاکہ ضلع صوابی کو سیاحوں کے لئے مزید پرکشش بنایا جائے۔ PK45 میں نہروں کے تمام راستوں اور گذرگاہوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے،اجلاس میں معاون خصوصی کو بتایا گیا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور امید ہے کہ مقررہ مدت سے پہلے ان کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا۔اخر میں معاون خصوصی نے تمام محکموں کے اہلکاروں کی ضلع صوابی PK45 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت کو تسلی بخش قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل کو ممکن بنایا جائے گا۔