• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت کا کے ڈی اے کو خاتون کو ایک لاکھ روپے اور پلاٹ دینےکا حکم

سندھ ہائی کورٹ  میں کےڈی اے حکام کی بیوہ خاتون کے پلاٹ میں جعل سازی سے متعلق درخواست کی سماعت پر عدالت  نے کے ڈی اے کو خاتون کو ایک لاکھ روپے اور پلاٹ دینے کا حکم جاری کردیا۔

عدالت نے جعل سازی میں ملوث ملازمین کے تعین کے لئے انکوائری کا بھی حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ ملوث ملازمین زندہ ہیں یا مردہ ان کے نام انکوائری میں شامل کئے جائیں۔

عدالت نے کے ڈی اے حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دراخوست گزار عائشہ بیگم نے بہت تکالیف کا سامنا کیا، درخواست گزار کو 15 روز میں ایک لاکھ روپے دیےجائیں۔

عدالت نے افسران کےخلاف ایک ماہ میں ڈی جی کے ڈی اے  سے انکوائری رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواست گزار کو متبادل پلاٹ حوالے کرنے کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ پلاٹ ایسے مقام پر دیا جائے جہاں تمام سہولتیں میسر ہوں۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ صرف یہ ایک کیس نہیں، اس طرح کے جعل سازی کے واقعات ہو رہے ہیں، وقت آ گیا ہے ایسے سرکاری ملازمین کےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

درخواست گزار نے کہا کہ کے ڈی اے نے لے آؤٹ پلان سے پلاٹ نمبر غائب کرکے کسی اور کو الاٹ کردیا تھا، 1984 میں میرے شوہر  نے اسکیم 36 گلستان جوہر میں 400 گز کا رہائشی پلاٹ خریدا تھا، کے ڈی اے نے پلاٹ کے دو حصے کرکے  کسی اور کو الاٹ  کردیے ہیں۔

تازہ ترین