• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران بھر میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے، اراک ایلومینیم پلانٹ بھی نشانہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران بھر میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے جاری ہیں، ایران کے شہر شیراز میں زوردار دھماکے ہوئے ہیں۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے وسطی ایران کے اراک ایلومینیم پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے، ماہ شہر میں امیر کبیر پٹروکیمیکل پلانٹ پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اراک ایلومینیم پلانٹ سے دھواں اٹھ رہا ہے جبکہ ایران کے البرز صوبے میں ہائی وے پر اسرائیل فوج نے بمباری کی ہے۔

دوسری جانب ایران نے بیک وقت عرب امارات، بحرین، کویت اور اسرائیل پر میزائل داغ دیے۔ اسرائیلی فوج نے اپنے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی۔

اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایران سے داغے گئے میزائل سے نمٹ رہے ہیں، لوگ گھروں میں رہیں اور کھڑکیوں سے دور رہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید