وزیراعظم شہباز شریف کی ڈیڈ لائن میں دو ہفتے کی توسیع کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے ابھی تک مکمل بریف نہیں کیا گیا، اتنا کہہ سکتا ہوں کہ میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں۔
امریکی صدر نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف ہر جگہ نہایت معزز شخص ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دو ہفتے توسیع کی اپیل کی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں مسلسل، مضبوط اور مؤثر انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں، توقع ہے کہ مستقبل قریب میں ٹھوس نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ سفارت کاری کو اپنا کردار ادا کرنے کا موقع دینے کے لیے میں صدر ٹرمپ سے پُرزور اپیل کرتا ہوں کہ وہ ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کریں۔