سینئر ایرانی عہدیداروں نے کہا ہے کہ ایران وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست کا جائزہ لے رہا ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں مسلسل، مضبوط اور مؤثر انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں۔
وزیراعظم شہبا شریف نے کہا کہ توقع ہے کہ مستقبل قریب میں ٹھوس نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی ڈیڈ لائن میں دو ہفتے کی توسیع کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے ابھی تک مکمل بریف نہیں کیا گیا، اتنا کہہ سکتا ہوں کہ میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں، شہباز شریف ہر جگہ نہایت معزز شخص ہیں۔