• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی کمی کی وجہ مفتاح اسماعیل نے بتادی


پاکستان مسلم لیگ ن کے  رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے بنیادی 4 عوامل ہیں، آئی ایم ایف سے مذاکرات کرتے ہوئے بہت تاخیر ہو گئی۔

اپنے بیان میں  مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم سے معاملات طے نہ پانے کے باعث مارکیٹ میں بے یقینی سے روپے کی قدر میں کمی ہوئی۔

 مفتاح اسماعیل نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کی دوسری بڑی وجہ درآمدات میں اضافہ ہے، ملک میں بڑھتی مہنگائی بھی روپے کی قدر میں کمی وجہ ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی چوتھی وجہ منی سپلائی میں اضافہ ہے،  کوئی بھی ذمہ داری لے کر اس معاملے کا حل نکالنے کےلیے تیار نہیں ہے۔

تازہ ترین