• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسلہ ٹاور متاثرین کو معاوضے سے متعلق درخواست، معاملہ سپریم کورٹ میں ہم کیا کرسکتے ہیں، ہائیکورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں جسٹس محمد فیصل کمال عالم پر مشتمل بینچ نے نسلہ ٹاور متاثرین کو معاوضہ دینےکے لئے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دائر درخواست پر وکلا کو درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے تمام فیصلے پیش کرنے کا حکم دیدیا، سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نسلہ ٹاور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے، جسٹس محمد فیصل کمال عالم نے ریمارکس میں کہاکہ کس معاوضے کی بات کر رہے ہیں؟ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ہم کیا کر سکتے ہیں؟ جا کر معاوضے کی درخواست سپریم کورٹ میں چلائیں، وکلا نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ سے تو نظر ثانی اپیل بھی ختم ہو چکی، جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تو پھر یہ درخواست کیسے قابل سماعت ہوگی، عدالت نے ایم کیو ایم وکلا کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کی اور ریمارکس میں کہاکہ پہلے مطمئن کریں کہ درخواست کیسے قابل سماعت ہے، عدالت نے سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین