ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈی سی او ملتان کی ہدایت پر ضلع ملتان میں13رمضان بازار لگائے جائینگے،محکمہ زرعی مارکیٹنگ ملتان نے ضلع بھر کے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو رمضان بازاروں کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں،رمضان کی آمد آمد ہے ۔بتایا گیا ہےکہ ضلع ملتان میں13رمضان بازار قائم کئے جا رہے ہیں ،ان میں سے 7رمضان بازار سٹی میں 3ملتان صدر،2شجاع آباد اور ایک جلالپور میں قائم کیا جائے گا،رمضان بازاروں میں قائم فیئر پرائس شاپس میں 16اشیاء فروخت کی جائیں گی،سبزیاں اور پھل ہول سیل ریٹ پر جبکہ دالیں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر ارزاں نرخوں پر فروخت کی جائیں گی،گزشہ روزای اے ڈی اے ایگری مارکیٹنگ ملتان آصف رضا کی جانب سے ضلع بھر کے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو رمضان بازاروں کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔