اسلام آباد ( آن لائن ) قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے دوران اسپیکر اسد قیصر اور پیپلزپارٹی کے رکن عبدالقادر مندوخیل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اسپیکر نے قادر مندوخیل کو بدتمیزی پر ایوان سے باہر نکال دیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہو ا۔ایوان میں گرما گرمی بھی دیکھنے میں آئی۔ بلاول بھٹو کو بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر ایوان میں شور شرابہ بھی کیا گیا۔پی پی رہنما قادر مندوخیل کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے تلخ کلامی ہوئی جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے قادر مندوخیل کو ایوان سے باہر نکالنے کی ہدایت کر دی۔اسد قیصر نے کہا کہ اپنی حد میں رہیں، ورنہ معطل کر دوں گا، یہ کوئی طریقہ ہے۔