ملتان (سٹاف رپورٹر) الیکشن ٹریبونل ملتان کے جج شاہد رفیق نے پیٹیشنر کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنانے کے درخواست پر جواب طلب کر لیا ہے ۔ قبل ازیں این اے 154 کے ضمنی انتخابات کے امیدوار پروفیسر وحید کمال نے کامیاب امیدوار جہانگیر ترین کو غلط بیانی اور دیگر حقائق پوشیدہ رکھنے کا الزام عائد کرکے نا اہل قرار دئے جانے کی استدعا کی تھی اور گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنا کر شامل سماعت کئے جانے کی درخواست دائر کی تھی ۔ عدالت نے نوٹس جاری کرکے آئیندہ سماعت 27 مئی مقرر کی ہے ۔