• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

گروپ بندی: وزیراعظم آزاد کشمیر کو مشکلات کا سامنا

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزادکشمیر الگ الگ عوامی اجتماعات میں پاور شو کررہے ہیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مظفرآباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا جس میں وزراء کے خطاب سے تقسیم کا عنصر واضح نظر آیا وزراءنے تحریک انصاف کی کامیابی کو بیرسٹر سلطان محمود کی محنت قرار دیا کچھ وزرا نے کہا کہ بیرسٹر ہی ہمارے صدر اور وزیر اوعظم ہیں موجودہ حکومت کو قائم ہوئے چار ماہ ہونے والے ہیں تحریک انصاف میں گروپ بندی کے باعث تین گروپ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے پر لگے ہوئے ہیں وزیر اعظم سردار قیوم نیازی ایک سیدھے سادے آدمی ہیں وہ پوری کوشش میں ہیں کہ ہر ایک کو خوش رکھا جائے سب سنیٹرز سے صلاح مشورے کررہے ہیں۔

لیکن کابینہ میں شامل وزراء مسلم کانفرنس اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے تربیت یافتہ ہیں آنے والا سال وزیر اعظم کے لیے انتہائی مشکل ہوگا کچھ وزراء کی پوری کوشش ہے کہ وزیر اعظم ناکام ہوں اور ان ہاوس تبدیلی کا جواز پیدا ہو وزراء وزیر اعظم پاکستان کے 500ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کے حوالے سے خود ہی مزاق اڑا رہے ہیں دوران الیکشن مہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے میگا پیکج کا اعلان کیا تھا اگر 500ارب کو پانچ سالوں پر تقسیم کریں ہر سال ایک کھرب روپے بنتے ہیں اگر اس سال ایک کھرب آزادکشمیر کے بجٹ میں اضافہ ہوا تو سال 2022کا بجٹ 250ارب سے تجاوز کر جائے گا۔ 

اس سے میگا پراجیکٹ لیپہ ٹینل اریام پل ٹرنک روڈ کینسر ہسپتال اور ہائیڈرل پراجیکٹ کے علاوہ 1400سے زیادہ سکول جو زلزلہ 2005 میں تباہ ہوئے تعمیر ہو سکیں گے اس سے آزاد کشمیر میں واقعی خوشحالی آئے گی اگر اس سال 20 فیصد رقم نہ مل سکی پھر یہ ہوائی اور الیکشن کو جیتنے کے لیے سبز باغ ہی ہو گاآزاد کشمیر میں سی پیک کے حوالے سے جن پراجیکٹ کا اعلان اور وعدے ہوتے رہے اس حوالے سے گزشتہ دنوں مظفر آباد میں پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے دورہ کے موقع پر آزادجموں وکشمیر میں سی پیک کے زیرا ہتمام توانائی،مواصلات اور سیاحت کے مواقع پر پارلیمانی سی پیک کمیٹی سیمینار و پارلیمانی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے چیئرمین اور ممبران، وزراء اور سیکرٹریز حکومت سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ 

پارلیمانی ڈائیلاگ میں شرکاء نے سی پیک پراجیکٹس اور مستقبل کے تناظر میں انکی اہمیت و افادیت کے حوالہ سے تجاویز دیں۔ سیمینار میں چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور شیر علی ارباب، سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق، سینئر وزیر سردار تنویر الیاس، ممبر پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک نفیسہ خٹک، وزیر خزانہ عبدالماجد خان، وزیر منصوبہ بندی و ترقیاتی چوہدری محمد رشید، وزیر توانائی و آبی وسائل چوہدری ارشد حسین، وزیر تعمیرات عامہ اظہر صادق،وزیر بہبود آبادی سردار محمد حسین خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، سیکرٹری اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی محترمہ مدحت شہزاد، سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری امتیاز، سیکرٹری انڈسٹریز سید ظہور الحسن گیلانی، سیکرٹری تعمیرات عامہ غلام بشیر مغل،سیکرٹری انرجی ریسورسز چوہدری محمد طیب، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمد بشیر بٹ، سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت نے شرکت کی سیمینار کے بعد ’آزادجموں وکشمیر میں سی پیک کے زیر اہتمام سیاحت و مواصلات کے منصوبوں اور انرجی پوٹینشل کے منصوبوں پر الگ الگ پارلیمانی ڈائیلاگ کا اہتمام کیا گیا

تازہ ترین
تازہ ترین