• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی سے ڈی جی ISI لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات


وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الوداعی ملاقات کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید وزارتِ خارجہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات پر سراہا۔

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی نئی تعیناتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔


تازہ ترین