کراچی سے گوادر پاکستان کی پہلی اسپیڈ بوٹ ریلی 23 نومبر سے شروع ہوگی، اس پانچ روزہ ایونٹ میں 10 اسپیڈ بوٹس حصہ لیں گی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان نے کہا کہ بڑی مچھلیاں تو پاکستان سے باہر نکل گئیں، امید ہے ریلی کے شرکا بڑی مچھلی کا شکار کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
پاکستان کی پہلی اسپیڈ بوٹ ریلی کی تقریب رونمائی کراچی میں ہوئی۔
اس موقع پر ریلی کے سی ای او احمد معمور عمیمی کا کہنا تھا کہ ریلی کا مقصد بلیو ٹورازم کو فروغ دینا ہے جس سے پاکستان کا دنیا بھر میں مثبت پیغام جائے گا۔
اسپیڈ بوٹ ریلی 23 نومبر سے شروع ہوگی، ایونٹ کے اگلے مرحلے میں دبئی، ایران، اور عمان سے بھی شرکا حصہ لیں گے۔