• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

17 سال بعد وطن لوٹنے والی فیملی کو پولیس وردی پہنے ملزمان نے لوٹ لیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے 17 سال بعد امریکہ سے وطن آنے والی فیملی کو لوٹ لیا ۔

واقعہ کہ فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی نژاد امریکی فیملی گھر پہنچی اور سفید گاڑی میں سوار ملزمان تعاقب کرتے ہوئے پہنچے،خود کو اہلکار ظاہر کرکے ملزمان 8 ہزار امریکی ڈالرز ، پانچ تولہ سونا اور قیمتی موبائل فونز لیکر فرار ہو گئے۔

فوٹیج میں ملزمان کو سرعام واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے،واردات کا مقدمہ تھانہ گلشن اقبال میں درج کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین