• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ماڈل کی مدد سے افغان خواتین فٹ بال کھلاڑی پاکستان سے برطانیہ پہنچ گئیں

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی فیشن ماڈل کم کرڈیشیئن نے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے افغان فٹ بال ٹیم کی 30 خواتین کھلاڑیوں کو فیملیز کے ہمراہ پاکستان سے لندن پہنچا دیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق افغان خواتین کی یوتھ ڈیویلپمنٹ فٹ بال ٹیم کی 30 خواتین کھلاڑیوں سمیت 130 افراد جمعرات کی صبح پاکستان سے لندن پہنچے ہیں۔خواتین کھلاڑیوں کو ان کے خاندانوں کے ہمراہ لندن پہنچانے میں کم کرڈیشیئن کے علاوہ امریکی ریاست نیو یارک میں یہودیوں کے مذہبی پیشوا اور ایک برطانوی فٹ بال کلب نے مدد کی ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کلب ’لیڈز یونائیٹڈ‘ نے آئندہ بھی کھلاڑیوں کی مدد کی پیشکش کی ہے۔ لندن پہنچنے پر تمام افغان مسافروں کو 10دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جس کے بعد وہ نئے شہر میں اپنی زندگی کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔یوتھ ڈیویلپمنٹ فٹ بال ٹیم کے ممبران کا تعلق غریب خاندانوں سے ہے جو طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان سے پاکستان پہنچنے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔

تازہ ترین