اسلام آباد (جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے کوئٹہ دھماکے میں شہری کی ہلاکت پر ورثا ء کے احتجاج کے بعد چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے لیا گیا از خود نوٹس معطل کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور اسٹنٹ کمشنر کوبحال کردیا ہے جبکہ آبزرویشن دی ہے کہ ازخود نوٹس لینا صر ف اور صرف سپریم کورٹ کا اختیار ہے ، کیس باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلیا گیا،جسٹس اعجا زالاحسن کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جمعرات کے روز چیف جسٹس بلوچستان کی ازخود نوٹس کارروائی کیخلاف دونوں متاثرہ افسران کی اپیلوں کی سماعت کی تو ان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ کوئٹہ میں گرنیڈ کے دھماکے میں جاں بحق جوان کے لواحقین نے مقدمے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کو نامزد کیا تھا لیکن پولیس نے ایف آئی آر میں ایف سی کو نامزد نہیں کیا تھا ،جس پر پولیس کیخلاف متوفی کے ورثاء نے احتجاج کیا تھا۔