سوات(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے کہاہے پاکستان کا پیسہ اب لندن میں کاروبار کیلئے استعمال نہیں ہوگا، پی ٹی آئی کے بڑے بڑے جلسے اورعوام کا عمران خا ن کا ساتھ دینے سے ثابت ہورہا ہے کہ2023میں بھی عمران خان کی حکومت آئے گی اور یہ جلسے پیشگی مبارکباد ہے۔عمران خان نے بیرون ممالک قید 16272 پاکستانیوں کو رہا کروایا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگلور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مرادسعید نے کہاکہ کہ ہمارے ہر گھر سے ایک نہ ایک فرد بیرون ملک مقیم ہے اور انہیں پاس ہونے والے بل سے حقوق مل گئے ہیں اوراب تمام اوورسیز پاکستانی اپنے لئے نمائندے منتخب کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خود نواز شریف اور ان کے بیٹے اشتہاری بن کر بیرون ملک بیٹھے ہیں لیکن محنت کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔