• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر الیکشن کے بعد مسائل بڑھ رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہر الیکشن کے بعد مسائل بڑھ رہے ہیں۔

پی ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی کے ورکرز اجلاس میں چیئرمین مصطفیٰ کمال، انیس قائمخانی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام مایوسی کا شکار ہیں، ہر الیکشن کے بعد مسائل بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص کارکردگی پر عوام نے امید کا دامن چھوڑ دیا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے عوام سے جھوٹ بول کر سب اچھا ہے کا نعرہ لگایا، ظالم حکمرانوں کے خلاف عوام کو کھڑا ہونا ہوگا۔

تازہ ترین