• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے: بلاول بھٹو زرداری


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے۔

ایک بیان کے ذریعے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں گیس کی قلت پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان مسلسل بحرانوں کو جنم دے کر عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، گیس کے بحران سمیت دیگر مسائل سے نجات کا حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان ایک وقت کے کھانے کے لیے در بدر شہریوں سے معافی مانگیں، اگر حکومت بر وقت ایل این جی منگوا لیتی تو آج ملک میں گیس کی قلت نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کر لیا جاتا تو آج ملک میں توانائی کا بحران نہ ہوتا۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ گیس مہنگی کر کے بھی عوام کی پہنچ سے دور کر دی گئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومتی نا اہلی کے سبب آج صنعتیں اپنے ایکسپورٹ آرڈرز تک پورے نہیں کر پا رہی ہیں۔

تازہ ترین