• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانفرنس کے اختتامی سیشن میں نواز شریف کا خطاب رکھنے پر فواد چوہدری چراغ پا


وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات فواد چوہدری عاصمہ جہانگیر کی یاد میں منعقدہ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خطاب پر چراغ پا ہوگئے۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کانفرنس کے منتظمین کی جانب سے اختتامی سیشن میں نواز شریف کا خطاب رکھنے پر تبصرہ کیا اور کہا کہ چیف جسٹس کے بعد مفرور شخص نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اور سینئر ججز کی تقریر کے بعد ایک مفرور شخص کا کانفرنس سے اختتامی خطاب رکھنا، ججوں اور عدلیہ کی توہین اور ملک اور آئین کا مذاق اُڑانے کے مترادف ہے۔

وفاقی وزیر نے کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو بھی اس معاملے پر غیر جانبدار رہنے کا مشورہ دے دیا۔

انہوں نے مشورے میں کہا کہ غیر جانبدار رہ کر ہی وکلا کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ چیف جسٹس (ر) افتخار چوہدری کی عدالت کے بڑے مقدموں کی لسٹ نکلوائیں، ہر کیس میں حامد خان وکیل ہے اور دو تین لوگ اور ہیں۔

تازہ ترین