لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حالت جنگ میں ہے ۔ہم سب نے متحد ہو کر ناراض ساتھیوں کو منانا ہے۔اس الیکشن نے پاکستانی سیاست کا رخ متعین کر دیا ہے۔وہ ٹاؤن شپ میں قمر زمان کائرہ اوراسلم گل اور رانا فاروق سعید کیساتھ رانا اشعر اور شہباز درانی کی ناشتہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پرثمینہ خالد گھرکی،نوید چودھری ،شکیلہ شوکت،تنویر موہل ،افنان بٹ ،نرگس خان،عمر شریف بخآری ،علامہ یوسف اعوان،میاں ایوب،ڈاکٹر خیام ،عاطف رفیق،فیصل میر،خالد بٹ،جمیل ،منج ،امجد جٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔اسلم گل نے کہا کہ عوام کا بھر پور جذبہ دیکھ کر لگ رہا ہے،الیکشن ہم جیتیں گےبینظیر بھٹو کی شہادت کی وجہ سے زندہ ہے۔ہمارے لیڈر بھاگتے نہیں ۔پیپلز پارٹی کے سنئیررہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جیالوں نے ٹھنڈے ماحول کو گرما دیا یےیہ ضمنی الیکشن ہے،حلقہ کے لوگوں نے ملک بھر کی نمائندگی کرنا ہے۔خان صاحب کہتے تھے کہ میں بجلی گیس سستی کر دونگامیری حکومت آئیگی تو ملک سے باہر پڑا 200ارب ڈالر لاونگا،مگر آپ نے تیل سستا کرنے کی بجائے عوام کا تیل نکال دیا ہے۔وہ یونین کونسل 234 میں چودھری عاطف رفیق،صداقت شیروانی ،وحید لودھی کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب میں،عثمان ملک،اسرار الحق بٹ ،تنویر موہل ،افنان بٹ،علامہ یوسف اعوان ،فیصل میر،ندیم بیگ مرزا،اکرم بنگلزئی اصغر بھٹی اور دیگر موجود تھے ۔