وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے یہ موقف نہیں دیا کہ آڈیو بنائی گئی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پروگرام میں آڈیو کے اصلی یا جعلی ہونے کے حوالے سے ایک تحقیقاتی رپورٹ کا حوالہ دیا تھا۔
شاہ زیب خانزادہ نے وفاقی وزیر سے سوال کیا کہ کیا رپورٹ میں جسٹس ثاقب نثار سے منسوب یہ جملہ بھی ہے کہ ’’اس کیس میں میاں صاحب کو سزا دینی ہے‘‘ کیا اس میں یہ جملہ ہے کہ ’’کہا گیا ہے کہ ہم نے خان صاحب کو لانا ہے‘‘
فواد چودھری نے شاہ زیب خان زادہ کے ان سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ کیس کا منطقی انجام یہی ہے کہ یا تو نوازشریف وطن واپس آئیں یا پیسے واپس دیں۔