• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سپریم کورٹ احکامات کی توہین کی مرتکب، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری کی عدم بازیابی اور متاثرہ خاندان کو معاوضہ کی عدم ادائیگی پر سیکرٹری داخلہ کو 14 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ وفاقی حکومت سپریم کورٹ کو دی گئی یقین دہانی پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے ، حکومت نہ صرف اس عدالت کی حکم عدولی کر رہی ہے بلکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی توہین کی بھی مرتکب ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پانچ سال سے لاپتہ شہری عمران خان کی بازیابی کیلئے اس کی والدہ نسرین بیگم کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے شہری کی عدم بازیابی پر 2015 میں لاپتہ ہونے کے وقت سے متاثرہ خاندان کو ماہانہ بنیادوں پر معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے رکھا ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت داخلہ نے چیف کمشنر کو معاوضہ ادائیگی سے متعلق خط لکھا ہے۔

تازہ ترین