• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کی تاریخی حیثیت بحال کر کے مثالی ڈویژن بنائیں گے،کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ ڈویژن کی ترقی کا مشن لیکر ملتان آیا ہوں ملتان کی تاریخی و قدیمی حیثیت بحال کرکے مثالی ڈویژن بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل قربان فاطمہ سے اپنے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں پارکوں کی بحالی‘ سٹریٹ لائٹس‘ ملتان کے داخلی و خارجی راستوں کی خوبصورتی‘ عوام کوپینے کے صاف پانی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اور عوام کو حکومتی سہولیات کی فوری ڈلیوری کے لئے انتظامیہ کو متحرک کردیا ہے۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ صبح سویرے خود ضلعی افسران کے ہمراہ شہر کا دورہ کرتا ہوں عوامی مسائل سنتا ہوں اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کرتا ہوں۔ عوام کے درمیان جا کر عوامی مسائل سننے اور حل کرکے خوشی ہوتی ہے اس سے عوام اور انتظامیہ کے درمیان فاصلے کم ہوتے ہیں۔
تازہ ترین