• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ بار کا عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے متعلق وضاحتی اعلامیہ


سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان (ایس سی بی اے پی) نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے متعلق وضاحتی اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے مقررین کے نقطہ نظرکی توثیق نہیں کرتی، فورم ملک کے قومی مسائل پر باہمی نقطہ نظر کے لیے مختص ہے۔

بار اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ بار کسی ایجنڈے کے تحت کانفرنس کے انعقاد کے الزامات مسترد کرتی ہے، کانفرس کے انعقاد کا مقصد ترقی یافتہ اور جمہوری پاکستان ہے۔

اعلامیے کے مطابق جمہوری ترقی کے لیے اظہار رائے کی آزادی بنیادی جزو ہے، عدلیہ، وکلا، انسانی حقوق کے لیے متحرک نمائندگان کو نقطہ نظر پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔

ایس سی بی اے پی اعلامیے کے مطابق بار ایسوسی ایشن نے صحافیوں، حکومت اور اپوزیشن کو بات کرنے کے لیے پل کا کردار ادا کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ بار کسی کو بے بنیاد الزامات لگانے کی اجازت نہیں دے سکتی، ملکی ترقی کے لیے قانون کی حکمرانی، شفاف ٹرائل، آئین پاکستان ہی واحد ذریعہ ہیں۔

تازہ ترین