• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عصر ملک نے بھی ملالہ کیساتھ تصویر شیئر کردی

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک نے بھی سوشل میڈیا پر اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

عصر ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی پہلی تصویر شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عصر ملک نے اپنی اہلیہ ملالہ یوسف زئی کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔

تصویر میں عصر ملک محبت بھری نظروں سے اہلیہ ملالہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

عصر ملک نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں صرف دل والا ایموجی بنایا۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

عصر ملک جن سے ملالہ یوسف زئی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔

تازہ ترین