• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکاح کے بعد ملالہ کی شوہر کیساتھ پہلی تصویر

نکاح کے نعد ملالہ کی پہلی تصویر
نکاح کے نعد ملالہ کی پہلی تصویر

حال ہی میں نکاح کے رشتے میں بندھنے والی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کی شوہر کے ساتھ نئی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ملالہ یوسف زئی کی اپنے شوہر عصر ملک کے ہمراہ نئی تصاویر منظرِ عام پر آئیں ہیں۔


ان تصاویر میں ملالہ یوسف زئی اپنے شوہر کے ساتھ کسی ریستوران میں بیٹھے ہیں اور بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔

وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیبل پر سامنے کیک  رکھا ہوا ہے جبکہ پلیٹ میں چاکلیٹ سے انگریزی زبان میں Congratulations بھی درج ہے۔

یہ تصاویر لندن میں لی گئی ہیں جن میں ملالہ اور اُن کے شوہر نے موسمِ سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا تھا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

عصر ملک جن سے ملالہ یوسف زئی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔

تازہ ترین