• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے مریم نواز کی آڈیو سے متعلق وضاحت کردی

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز کی گفتگو پارٹی اشتہارات سے متعلق تھی، مریم نواز کی آڈیو پر طوفان برپا کرنے کی ضرورت نہیں، اُس آڈیو کا حساب دیں جس سے عدل کے ایوان کے ماتھے پر داغ لگا۔

مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی آڈیو سے متعلق وضاحت  کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرانی آڈیو ہے جس پر مریم نواز نےجرات کے ساتھ سچ بولا۔

 ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ پارٹی اشتہار سے متعلق فیصلہ پارٹی ہی کرتی ہے، مریم نواز نے آڈیو کو مانا اس میں چھپانے والی کوئی بات نہیں تھی۔

مریم اورنگزیب  نے کہا کہ جب کچھ غلط نہ کیا ہو تو اسی طرح کھل کر اعتراف کیاجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی آڈیو پر طوفان برپا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ اُس آڈیو کا جواب دیں جس نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کےجہنم میں دھکیل دیا، اُس آڈیو کاجواب دیں جس کی وجہ سے معیشت کا کباڑا ہوا۔

مریم اورنگزیب  نے کہا کہ اُس آڈیو کا جواب دیں جس نے قوم کا ووٹ چوری کرکے کٹھ پتلیاں مسلط کیں، اُس آڈیو کا حساب دیں جس سے عدل کے ایوان کے ماتھے پر داغ لگا۔

تازہ ترین