• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ سیکرٹریٹ کمیٹی کا موبائل فون کارڈز پر عائد ٹیکسوں پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے موبائل فون کارڈز پر عائد ٹیکسوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اورکہا کہ ٹیکس بہت زیادہ ہیں ، ود ہولڈنگ ٹیکس اُن غریب صارفین سے بھی لیا جاتا ہے جو ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے دائرے میں نہیں آتے ، موبائل فون کارڈز پر اُن علاقوں کے صارفین سے بھی ٹیکس وصول کیا جاتاہے جن کو حکومت کی جانب سے ٹیکسوں میں چھوٹ حاصل ہے ، کمیٹی نے پی ٹی اے اور ایف بی آر کو موبائل فون صارفین کو فائدہ پہچانے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی،کمیٹی کااجلاس چیئر پرسن کشور زہرہ کی زیر صدارت ہوا،کمیٹی نے موبائل فون صارفین کو مہیا کی جانیوالی سہولیات، کارڈز پر ٹیکسز اور جعلی سموں کے اجرا سے متعلق پی ٹی اے اور ایف بی آر کے جوابات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اگلے اجلاس میں چیئر مین پی ٹی اے ، چیئرمین ایف بی آر ، نادرہ اور ایف آئی اے کو طلب کرنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین