• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس، یوکرین کشیدگی، دونوں ممالک کی فوجی مشقیں، ماسکو کا امریکا پر جوہری حملے کی مشق کا الزام

کراچی (نیوز ڈیسک) روس اور یوکرین نے فوجی مشقوں کا مظاہرہ کیا ہے ، یہ مشقیں ایک ایسے موقع پر کی گئی ہیں جب دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ،روسی نیوز ایجنسی کے مطابق روسی طیاروں اور بحری جہازوں نے کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کیلئے بحیرہ مردار میں فوجی مشقیں کی ہیں جبکہ اس دوران فضائی حملوں کا مظاہرہ بھی کیا ہے ، اسی طرح یوکرینی افواج نے اپنی سرحد پر موجودہ سکیورٹی کو مضبوط کرنے کا عملی مظاہرہ کرنے کیلئے فوجی مشقیں کی ہیں ،ان مشقوں میں اینٹی ٹینک اور فضائیہ کے یونٹس بھی شامل رہے ہیں ،دوسری جانب روس کے وزیر دفاع نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی بمبار طیاروں نے رواں ماہ کے ابتدا میں دو مختلف سمتوں سے روس پر ایٹمی حملے کیمشق کی اور روسی سرحد کے20کلومیٹر قریب تک پہنچے۔ تاہم پینٹاگون کا کہنا ہے کہ مشقوں کا اعلان پہلے کیا گیا تھا اور یہ بین الاقوامی پروٹوکولز کے مطابق کی گئیں۔ماسکو کا یہ الزام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین کے مسئلے پر روس کا واشنگٹن کے ساتھ شدید تناؤ ہے اور امریکی حکام یوکرین پر ممکنہ روسی حملے کے بارے میں خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

تازہ ترین