• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سال کا حکومتی تحفہ‘ گیس ٹیرف 4 سو روپے تک بڑھے گا

اسلام آباد (حنیف خالد) وفاقی حکومت نئے سال کا تحفہ گیس کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافے کے ساتھ دیگی۔

یکم جنوری 2022ء سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو سیکڑوں روپے اضافی ایم ایم بی ٹی یو پر گیس ملا کریگی۔

گھریلو صارفین کا ٹیرف انرجی ڈویژن اور وزارت خزانہ 1400 روپے سے بڑھا کر 1700روپے فی ملین ملین برٹش تھرمل یونٹ کرنے کا آئندہ ماہ اعلان کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ گیس کے تجارتی صارفین کیلئے گیس کے ریٹ یکم جنوری 2022ء سے 2250روپے سے بڑھا کر 2700روپے فی ملین ملین برٹش تھرمل یونٹ کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین