• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11ہزاربچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا چکے،ڈپٹی کمشنر پشاور

پشاور(جنگ نیوز)صوبائی دارلحکومت پشاور میں بارہ روزہ انسداد خسرہ اور روبیلاکی قومی مہم جاری ہے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم گل بانو کی زیر صدارت انسداد خسرہ اور روبیلا کی قومی مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران خان،انتظامی افسران، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر فضل مولا، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر نویدخورشیداور ڈاکٹر سیف اللہ، پولیس،قومی و صوبائی ائی او سی کے نمائندوں،پی ایس آر اے کے نمائندے سمیت ڈبلیو ایچ اواور یونیسیف اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں جاری انسداد خسرہ اور روبیلا مہم کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کی گئی ۔11,02,374بچوں کو ٹیکے لگا ئے گئے۔
تازہ ترین