عدلیہ کو مبینہ اسکینڈلائز کرنے کے الزام میں مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف داخل توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر سماعت کریں گے۔
درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔