• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا نے شوہر نک جونس اور انکے بھائیوں کی روسٹنگ کردی

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اورہولی وڈ میں بھی اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منوانے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے نام کے ساتھ شوہر نِک جونس کا نام ہٹا دیا تھااور اس کی کوئی وضاحت بھی نہیں دی تھی ، جس کے بعد افواہیں زیر گردش تھیں کہ اِن دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔ طلاق کی خبریں سامنے آنے کے ایک دن بعد ہی پریانکا چوپڑا نے ایک روسٹنگ سیشن میں ناظرین کے سامنے اپنے شوہر، امریکی گلوکار نِک جونس اور ان کے بھائیوں کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک ویڈیو شئیر کی ہے ۔ بھارتی اداکارہ نے اپنے شوہر اور ان کے بھائیوں کے بارے میں کہا کہ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے پر بہت پر جوش ہیں کہ وہ اپنے شوہر نک جونس اور ان کے بھائیوں کو جن کے نام اِنہیں کبھی یاد نہیں ہوتے، ان کی روسٹنگ کریں گی ۔ویڈیو میں انہوں نے مزید کہا کہ’ نک اور اِن کی عمر میں10سال کا فرق ہے، اور 90 کی دہائی کے پاپ کلچر کے حوالے سے بہت سی چیزیں ہیں جو نِک کو معلوم نہیں اور اس حوالے سے وہ انہیں سمجھاتی ہیں ، بالکل اسی طرح جیسے وہ ٹک ٹاک کے حوالے سے اپنے شوہر سے مدد لیتی ہیں اور انہوں نے نِک کو دکھایا کہ ایک کامیاب اداکاری کا کیریئر کیسا ہوتا ہے، وہ ایک دوسرے کو سکھاتے ہیں ۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے بیٹی کی طلاق کی خبروں پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ سب بکواس ہے، افواہیں مت پھیلائیں۔‘یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے سال 2018میں یکم دسمبر کو ہندواور 2دسمبر کو عیسائی طریقے سےشادی کی تھی۔

تازہ ترین