• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ گورنر کپ اوپن گالف چیمپئن شپ، منہاج مقصود سرفہرست

پہلے سندھ گورنر کپ اوپن گالف چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پروفیشنل گالفر منہاج مقصود بدستور سرفہرست ہیں۔

مطلوب احمد کا شاندار کھیل، شبیر اقبال کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آگئے۔

ڈی ایچ اے کنٹری اینڈ گالف کلب میں گورنرز کپ میں گالفرز کے دمیان ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوششیں جاری ہیں۔

کھیل کے دوسرے روز 11 گالفرز اپنا اسکور بہتر کرنے میں کامیاب رہے، پروفیشنل منہاج مقصود سب سے آگے ہیں، انھوں نے تین انڈر پار کھیل کر اپنا مجموعی اسکور 9 انڈر پار 135 تک پہنچادیا۔

ایونٹ میں مطلوب احمد نے عمدہ کھیل پیش کیا اور پانچ انڈر پار کے ساتھ 139 کے اسکور پر پہنچ گئے، وہ نامور گالفر شبیر اقبال کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

دیگر گالفرز میں سنی مسیح، وحید بلوچ، دلشاد علی، احمد بیگ، محمد زبیر، عارف علی، محمد عمران اور محمد شہزاد بورڈ پر اسکور لگانے میں کامیاب رہے۔

تازہ ترین