اسلام آباد(جنگ رپورٹر)نیب کے اثاثہ جات ریفرنس میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے ،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ 3 دسمبر کو کیس کی سماعت کریگا، دوسری جانب جسٹس عمر عطا بندیال کی سربرا ہی میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منصور علی شاہ پرمشتمل تین رکنی بنچ سوموار29 نومبر کو بغاوت کے مقدمہ کے ملزم رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت کی سماعت کریگا۔