• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتیجی اداروں پر حملے کرتی ہے،چچا پاؤں پکڑ لیتا ہے، حسان خاور

لاہور(نمائندہ جنگ)ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے ایک بیان میں کہاہے کہ مریم نواز اور شہبازشریف اپنی اپنی ڈفلی بجا رہے ہیں، بھتیجی اداروں پر حملے کرتی ہے،چچا پاؤں پکڑ لیتاہے ،دونوں میں غیرعلانیہ جنگ ، اپنی اپنی ڈفلی بجا رہے ہیں ، بیچنے کیلئے کوئی منجن باقی نہیں رہا- قوم جان چکی ہے کہ بھتیجی اور چچا میں غیرعلانیہ جنگ چل رہی ہے-کرپٹ مافیا کے سرغنہ شہبازشریف نے ش لیگ کو شرمناک حد تک رسوا کیاہے-چچا پاؤں پکڑتا ہے او ربھتیجی اداروں پر انگلیاں اٹھاتی ہے-

تازہ ترین