• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو سہو لتوں کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ، آئی جی موٹر وے

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) سنٹرل پولیس آفس نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اسلام آباد میں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس انعام غنی کی زیر صدارت آپریشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے تمام ایڈیشنل انسپکٹرز جنرل، ریجنل، زونل اور سیکٹر کمانڈرز نے شرکت کی۔ انسپکٹر جنرل نے افسران کونیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس رائزنگ ڈے کی مبارکبا دیتے ہوئے کہا کہ موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر عوام کی خدمت اور بروقت مدد کو یقینی بناتے ہوئے ٹریفک کے بہاؤ کو منظم ، قوانین کے یکساں اور منصفانہ نفا ذ کو ہر حال میں یقینی بنائیں۔ انعام غنی نے آپریشنل افسران کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ہر صورت میں سہولیات مہیا کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔اوورسیز پاکستانیز قابل احترام ہیں ان کو مزید بہترین سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ 30دسمبر سےقبل تیارشدہ ڈرائیونگ لائسنس کی ترسیل کے لئے پاکستان پوسٹ آفس سے رابطہ کرکے عوام کو ڈرائیونگ لائسنس ان کی دہلیز پر بروقت ترسیل کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔
تازہ ترین