• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مخالف نعرے پر سنی دیول کو یاسر حسین کا کرارا جواب

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار، ہدایتکار، مصنف اور پروڈیوسر یاسر حسین نے بھارتی اداکار سنی دیول کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

یوں تو سنی دیول اپنے ایکشن سے بھرپور کرداروں کے لیے پہچان رکھتے ہیں تاہم پاکستان میں انہیں اکثر پاکستان مخالف کرداروں کی وجہ سے، خصوصاً بارڈر اور غدر جیسی فلموں کے سبب، ایک اینٹی پاکستان بالی ووڈ ہیرو کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

حال ہی میں سنی دیول نے بالی ووڈ میں اپنے روایتی پاکستان مخالف کردار کے ساتھ ایک بار پھر واپسی کی۔ اس نئی فلم ’باڈر 2‘ میں پاکستان مخالف بیانیہ اختیار کیا گیا۔ فلم کی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں بھارتی اداکار نے اپنی فلم سے پاکستان مخالف نعرہ لگایا۔ تاہم اس دوران ان کی آواز واضح طور پر لرزتی ہوئی محسوس کی گئی۔

سنی دیول کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی سوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ کا نشانہ بن گئی۔

اس ویڈیو کو سب سے پہلے اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

یاسر حسین نے ویڈیو انسٹا اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے طنزیہ لکھا، ’انکل کی تو اپنی آواز نہیں نکل رہی‘۔

اس کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بیشتر صارفین نے کہا کہ اتنی زور سے نعرہ لگاتے ہوئے وہ گر ہی نہ جائیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ ابھی گرنے ہی والے ہیں، جبکہ دوسرے صارف نے کہا کہ بوڑھے آدمی کی آواز کانپ رہی ہے۔ ایک صارف نے تو انہیں نعرہ لگانے سے پہلے گلا صاف کرنے کا مشورہ بھی دے دیا۔

کئی صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری پاکستان کے معاملے میں غیر معمولی حد تک جنون کا شکار نظر آتی ہے، حالانکہ بھارت کے چین کے ساتھ زیادہ تنازعات ہیں، مگر چین کے خلاف ایسی فلمیں نہیں بنائی جاتیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید