• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کڈنی اینڈ لیور انسٹیوٹ اینڈ ریسرچ میں ایم آئی سی یو کاافتتاح

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر میں جدید ترین ہائی ٹیک میڈیکل انٹینسیو کیئر یونٹ (ایم آئی سی یو ) کا افتتاح کر دیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر عارف محمود صدیقی، کنسلٹنٹ گیسٹرواینٹرولوجی اور پروفیسر فیصل سعود ڈار، ڈین پی کے ایل آئی، نے میڈیکل آئی سی یو کا افتتاح کیا۔ چیئرمین آئی سی یو ڈاکٹر اقبال حسین اور ان کی ٹیم نے ڈاکٹرز، کنسلٹنٹس کو خوش آمدید کہا۔میڈیکل آئی سی یو کی صلاحیت میں اضافہ کی یہ سہولت شدید بیمار مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرے گی جن کو نہایت دیکھ بھال اور نگرانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ پی کے ایل آئیکے انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں ایک غیر ملکی تربیت یافتہ اور تجربہ کار کنسلٹنٹ کی ٹیم موجودہے ۔
لاہور سے مزید