• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ ادو: خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم ASI کا جسمانی ریمانڈ

جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کے الزام میں گرفتار کیئے گئے اے ایس آئی امتیاز سہرانی کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

مظفرگڑھ کی عدالت نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

مظفرگڑھ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، خاتون اور ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا۔

وا ضح رہے کہ کوٹ ادو میں 24 نومبر کو اےایس آئی اور 3 اہلکاروں نے مبینہ طور پر خاتون سے زیادتی کی تھی۔

تازہ ترین