• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم شاہ نے اپنی اور عمران خان کی سیلفی کے بارے میں کیا کہا؟

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پہلی بار وزیراعظم عمران خان کے ساتھ لی گئی اپنی سیلفی پر کُھل کر بات کی۔

حریم شاہ نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی اور اس دوران اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

شو کے دوران حریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اپنی پسندیدہ سیلفی کے بارے میں بات کی۔ 

حریم شاہ نے کہا کہ ’میری پسندیدہ سیلفی عمران خان کے ساتھ تھی کیونکہ ہم عمران خان سے ملنے گئے تھے، میرا تعلق پی ٹی آئی سے تھا، وہ میرے لیے قابلِ احترام ہیں، مجھے ان کے ساتھ سیلفی لینے کا موقع ملا جبکہ لوگوں نے اس پر بہت باتیں کیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان بڑی شخصیت ہیں تو میں نے خوشی سے اُن کے ساتھ سیلفی لی اور وہ میری پسندیدہ سیلفی ہے۔‘

ٹک ٹاکر نے دیگر موضوعات پر بھی بات ک، انہوں نے کہا کہ  ’کھانا خود گرم کرو‘ کے نعرے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ عورت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شوہر کی خدمت کرے، اگر آپ اپنے شوہر کو کھانا نہیں دے سکتے یا شوہر کے کپڑے نہیں دھو سکتے تو شادی ہرگز نہ کریں۔‘

حریم شاہ نے کہا کہ ’دینِ اسلام نے عورت کو جتنے حقوق دیے ہیں، دنیا کا کوئی مذہب نہیں دیتا۔‘


حریم شاہ نے مزید کہا کہ ’عورت کو کام کرنے، تعلیم حاصل کرنے یا اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کرنے سے نہیں روکنا چاہیے۔‘

تازہ ترین