• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ کی اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اہلیہ کے لیے پریشان نظر آرہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مداحوں کے لیے نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں حریم شاہ کے شوہر اُن سے کہتے ہیں کہ آپ میرے بال خراب کررہی ہو جس پر ٹک ٹاکر کہتی ہیں کہ میں نے کب بال خراب کیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ اپنے شوہر سے پوچھتی ہیں کہ آپ کو کیا ہوا ہے؟ جس پر اُن کے شوہر کہتے ہیں کہ پریشان ہیں۔

حریم شاہ کے شوہر کہتے ہیں کہ وہ اہلیہ کے لیے پریشان ہیں کیونکہ وہ اُن سے دور جارہی ہیں۔

ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ کچھ دنوں کے لیے شوہر سے دور جارہی ہیں اور اسی وجہ سے اُن کے شوہر پریشان ہیں۔

تاہم ویڈیو میں یہ نہیں بتایا گیا کہ حریم شاہ کہاں، کب اور کیوں جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں حریم شاہ نے جیونیوز ویب سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی سے متعلق کیے گئے انکشافات سے انکار کیا تھا، اُنہوں نے اپنی شادی کے بارے میں کہا تھا کہ اُن کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ہیں۔

شوہر کے منظر عام پر آنے کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ اُن کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے اور وہ پہلے سے شادی شدہ نہیں ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اُن کے شوہر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بےحد قریب ہیں۔

تازہ ترین