جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے بڑھتے کیسز کے باعث جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز ختم کردی گئی ہے۔
کرکٹ جنوبی افریقہ نے سیریز ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سیریز کو ختم کرنے کا فیصلہ دونوں کرکٹ بورڈز کی باہمی مشاورت سے کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ فیصلہ جنوبی افریقہ میں کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ اور سفری پابندیوں پر کیا گیا۔
جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ بھی بے نتیجہ ختم ہوا تھا۔
کرکٹ جنوبی افریقہ کے مطابق امریکا اور یورپی ممالک کی جنوبی افریقہ کے لیے فلائٹ آپریشنز بندش پر مہمان ٹیم کو تشویش تھی جبکہ نیدرلینڈز کے کھلاڑی سخت ذہنی اذیت کا شکار تھے۔