• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کا سعودی عرب کیلئے ہر ہفتے 35 پروازیں چلانے کا اعلان

اسلام آباد ( وقائع نگار )پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے یکم دسمبر سے سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار 35پروازیں چلائیگی ، پروازیں جدہ،مدینہ، ریاض ،دمام اور الکسیم کیلئے روانہ ہوں گی۔ 

سعودی عرب پہنچنے کے بعد مسافروں کو پانچ روز قرنطینہ میں گزارنے ہونگے جبکہ روانگی سے 72 گھنٹے قبل کی پی سی آر رپورٹ دکھانی ہوگی۔ 

تازہ ترین