• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروڈکشن کاروں میں ٹیسلا ایس پلیڈ نے تیز رفتار کار ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا

کراچی (نیوز ڈیسک) الیکٹرک کاروں میں مقبول ترین امریکی کار ٹیسلا کا ماڈل ایس پلیڈ نے دنیا کی ایسی پروڈکشن کار ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے جس نے صرف 9؍ سیکنڈ میں چوتھائی میل کی مسافت طے کی۔ ریس کار ڈرائیور کرسٹین ڈوڈورتھ نے امریکی ریاست میری لینڈ کے انٹرنیشنل ریس وے پر 8.994؍ سیکنڈ میں ٹیسلا گاڑی پر چوتھائی میل عبور کیا، گاڑی کی رفتار 125.10؍ میل رہی۔ ٹیسلا کا یہ ماڈل براہِ راست فیکٹری سے نکل کر آیا تھا اور اس میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، صرف ڈرائیور کے ساتھ کی نشست وزن کم کرنے کیلئے ہٹا دی گئی۔

تازہ ترین