• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

JPMC، بی ایس این جینرک میں داخلہ ٹیسٹ، 100نشستوں کیلئے 500 امیدوار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کےتحت بی ایس این جینرک میں داخلے کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیاجس میں100نشستوںکے لئے 500امیدواروں نے شرکت کی، پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول نےامتحانی مراکز کا دورہ کرکے انتظامات کاجائزہ لیا،کامیاب امیدواروں کو ماہانہ تقریباً16ہزار وظیفہ ملے گا۔ ہفتے کو جے پی ایم سی کے اسکول آف نرسنگ کے تحت بی ایس این جینرک کی100اسٹی پینڈری (وظیفوں پر مبنی) نشستوں پرداخلے کیلئےٹیسٹ کاانعقاد کیاگیا جس میں500 امیدواروں نے شرکت کی، اس موقع پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرپروفیسرڈاکٹر شاہد رسول نے امتحانی مراکز کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا ، امیدواروں کو ملنےوالی سہولتوں پر اطمینان کااظہار کیا اور کہاکہ نرسنگ کا شعبہ صحت کے شعبےمیں اہم کردار رکھتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید