• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقدار کوحق ملے گا،کسی سے زیادتی نہیں ہوگی ،ڈی ایس ریلوے

لاہور (جنرل رپورٹر ) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور میاں طارق لطیف نے برٹ انسٹیٹیوٹ میں کھلی کچہری میں ملازمین اور عوام کے مسائل سنے ۔ مجموعی طور پر 23 شکایات سنی گئیں جن کےفوری ازالے کیلئے افسران کو موقع پر ہدایات دی گئیں۔ ڈی ایس ریلوے لاہور نے ڈی ایس پی ریلوے کو ریلوے کوارٹروں پر غیر قانونی قابضین کے خلاف آج ہی ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں کہا کہ ریلوے کی ایک ایچ زمین پر بھی غیر قانونی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ہر کام میرٹ اور انصاف کے مطابق ہو گا۔ ڈی ایس ریلوے لاہور نے مزید واضع کیا کہ حقدار کو حق ملے گا کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔
تازہ ترین