ملتان (سٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس جامعہ شہید مطہری ملتان میں ہوا، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں اکثریتی رائے سے مولانا وسیم عباس معصومی کو ایم ڈبلیو ایم ملتان کا ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ مولانا وسیم عباس معصومی سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے حلف لیا۔اجلاس میں صوبائیسیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی ، سلیم عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سید دلاور عباس سمیت دیگر صوبائی رہنما بھی شریک تھے۔